ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاکستان کی فائرنگ کا مناسب جواب دے رہے ہیں فوجی اہلکار:راج ناتھ

پاکستان کی فائرنگ کا مناسب جواب دے رہے ہیں فوجی اہلکار:راج ناتھ

Sat, 29 Oct 2016 19:09:27  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،29اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ہو رہی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے درمیان وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج قوم کو اعتمادمیں لیا کہ سیکورٹی فورس سرحد پار سے ہو رہی فائرنگ کامناسب جواب دے رہی ہے اور ملک کسی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔وزیر داخلہ نے یہاں دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ سیکورٹی فورس پاکستان کی جانب سے ہو رہی فائرنگ کا مناسب جواب دے رہی ہے۔سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں اس لئے ملک والے دیوالی منا پا رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کو سیکورٹی فورسز میں ضرور یقین رکھنا چاہئے جو دشمنوں کی بری نیت کو ناکام کر رہے ہیں۔پاکستانی فوج کے تعاون اور ان کی آڑ میں دہشت گردوں نے گزشتہ رات جموں کشمیر میں کنٹرول لائن پار کیا اور ہندوستانی فوج کے ایک جوان کو قتل کرکے ان کی لاش کو مسخ کردیا،جس کے بعد فوج نے خبردار کیا کہ اس واقعہ کا مناسب جواب دیا جائے گا۔جموں و کشمیر میں پاکستان سے متصل سرحد کے قریب تازہ واقعات میں فوج کے چار اور بی ایس ایف کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔پاکستانی رینجرز نے بھی آج بین الاقوامی سرحد کے قریب آرایس پورہ اور کٹھوا سیکٹروں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔


Share: